برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوتے ہوئے یورپ  کی طرف  پشت نہیں موڑنی چاہیے

برطانیہ تجارت اور سکیورٹی  جیسے موضوعات میں یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعلقات کے ضروری ہونے کی سوچ رکھتا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون

520674
برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوتے ہوئے یورپ  کی طرف  پشت نہیں موڑنی چاہیے

برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کے 'برگزٹ ' کے فیصلے پر  یورپی ممالک کے افسردہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوتے ہوئے یورپ  کی طرف  پشت نہیں موڑنی چاہیے  اور نہ ہی موڑے گا"۔

کیمرون نے کل برسلز میں منعقدہ یورپی یونین  سربراہی اجلاس کے پہلے دن کی نشست میں شرکت کی اور اجلاس کے سلسلے میں دئیے گئے اعشائیے کے دوران یورپی یونین کونسل  کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ جین کلاڈ ژنکر کے ساتھ ملاقات کی۔

ڈیوڈ کیمرون نے اعشائیے کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ مذاکرات افسردگی اور پشیمانی کے ماحول میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یورپی ساجھے دار ہمارے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کا پروگرام بنانے کی وجہ سے افسردہ ہیں۔ تاہم مذاکرات کافی حد تک تعمیری اور مثبت  رہے۔

کیمرون نے کہا کہ برطانیہ تجارت اور سکیورٹی  جیسے موضوعات میں یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعلقات کے ضروری ہونے کی سوچ رکھتا ہے۔ برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوتے ہوئے یورپ کی طرف پیٹھ نہیں موڑنا چاہیے اور موڑے گا بھی نہیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے کہاکہ  برسلز کے ساتھ علیحدگی کے مذاکرات ان کے بعد آنے والے وزیر اعظم شروع کروائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ریفرنڈم میں کامیابی کی امید کرتا ہوں تاہم یہ ممکن نہیں ہے۔

 یورپی یونین کی رکنیت  کے لئے ریفرنڈم کروانے کے فیصلے کے درست  ہونے کا دفاع کرتے ہوئے  کہا کہ آپ  ایک ایسی چیز کے لئے کوشش کر رہے ہیں کہ جس پر آپ یقین رکھتے ہیں، کامیاب ہو تو بہتر لیکن اگر ناکام ہوں تو نتائج کو قبول کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آج متوقع یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں