یورپی یونین کی روس پر تجارتی پابندیوں میں توسیع
توسیع کردہ پابندیوں کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں اور فرموں پر کریمیا اور ستواستوپول علاقوں کے ساتھ تجارت میں حد بندی لائی گئی ہے۔
513143
یورپی یونین نےکریمیا اور سواستوپول کے غیر قانونی الحاق کے جواز میں روس پر عائد کردہ پابندیوں کی مدت کو 23 جون سن 2017 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
توسیع کردہ پابندیوں کے مطابق یورپی یونین کے شہریوں اور فرموں پر کریمیا اور ستواستوپول علاقوں کے ساتھ تجارت میں حد بندی لائی گئی ہے۔
اسی طرح یورپی یونین کے شہریوں کو مذکورہ علاقوں میں غیر منقولہ جائداد خریدنے کی اجازت نہیں ہے، یورپی کروز ہنگامی صورتحال کے علاوہ ان علاقوں میں لنگر نہیں ڈالتے۔
یاد رہے کہ 18 مارچ سن 2014 کو کریمیا خود مختار جمہوریہ اور سواستوپول شہر کو روس نے غیر قانونی طریقوں سے اپنی سرحدوں میں شامل کر دیا تھا۔