ایدومینی کا کیمپ بند،مہاجرین کو شمالی کیمپوں میں رکھا جائے گا:یونان

یونان  کے مقدونیہ کی سرحد  کے قریب واقع ایدو مینی  مہاجر کیمپ کو  خالی کیا جا رہا  ہے جس کے بعد ان مہاجرین  کو   یونان کے شمالی  علاقوں میں موجود دیگر کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا

496659
ایدومینی کا کیمپ بند،مہاجرین کو شمالی کیمپوں میں رکھا جائے گا:یونان

یونان  کے مقدونیہ کی سرحد  کے قریب واقع ایدو مینی  مہاجر کیمپ کو  خالی کیا جا رہا  ہے ۔

 بتایا گیا ہےکہ اس کیمپ سے مہاجرین کا انخلا شروع ہو گیا ہے  جس کی نگرانی کے لیے  400 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

 ان مہاجرین  کو   یونان کے شمالی  علاقوں میں موجود دیگر کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا جو کہ ایدو مینی  میں 3 ماہ سے انتہائی خراب حالت میں زندگی بسر کر رہے  تھے ۔

  اس کیمپ  میں گاہے بگاہے  پولیس اور مہاجرین کے درمیان جھڑپوں کے واقعات بھی رونما ہو تے تھے۔



متعللقہ خبریں