جرمنی: نسل پرستی میں 5 گنا اضافہ،حکومت متذبذب

جرمنی  میں گزشتہ سال  انتہائی دائیں بازو   کے نظریات رکھنے والے افراد کے سرکردہ جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر حکومت کو تشویش لاحق ہے

496788
جرمنی: نسل پرستی میں 5 گنا اضافہ،حکومت متذبذب

جرمنی  میں گزشتہ سال  انتہائی دائیں بازو   کے نظریات رکھنے والے افراد کے سرکردہ جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 پولیس  نے  گزشتہ سال 23 ہزار آیف آئی آر  درج  کیں جن میں سے1458  نسل پرستی  کے خلاف جرائم   کے بارے میں تھیں ۔

   محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ سال  مہاجرین  کے خلاف  ایک ہزار 31 حملے ہوئے  جن کی تعداد  سن 2014 کے مقابلے میں 5 گنا   بڑھ گئی تھی ۔

جرمن وزیر داخلہ  تھامس ڈی مائزیر نے  اس صورت حال  کو ناقابل قرار دیا ہے جبکہ صدر  یُواخم گاوک  نے  انتہا پسند تنظیم پیگیڈا کو متنبہ کیا ہے کہ اس کی سرگرمیاں  ملکی  دستور     کی خلاف ورزی ہیں جنہیں بند کیا جائے ۔

جرمن صدر نے کہا کہ سن 1989 میں  جمہوریہ جرمنی میں   ہونے والے مظاہرے کے دوران  "عوام  صرف ہم ہیں" کے نعرے کا اس وقت غلط رنگ دیا جا رہا ہے اور  پیگیڈا   اسے مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں