مسئلہ قبرص کے حل پر برطانیہ کا مثبت موقف

شمالی قبرصی کے صدر اور ان کی مذاکراتی ٹیم کے تعمیری موقف پر برطانیہ کا مثبت رد عمل

463289
مسئلہ قبرص  کے حل پر برطانیہ کا مثبت موقف

برطانیہ نے سلسلہ قبرص مذاکرات کی حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا ہے۔

شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے صدر مصطفی اکنجی نے برطانیہ کے یورپی یونین امور کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ لڈنگٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

شمالی قبرص کے ایوان ِ صدر سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق اکنجی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرنے والے لڈنگٹن کا کہنا تھا کہ " وہ صدر اکنجی اور مذاکراتی ٹیم کے تعمیری موقف کا قریبی طور پر جائزہ لے رہے ہیں اور ان کا ملک اس چیز سے خوش ہے۔ "

لڈنگٹن نے برطانوی سیکرٹری خارجہ کی سرکاری دعوت کا بھی ایک بار پھر اعادہ کیا۔

اس ملاقات میں اکنجی کے دورہ لندن کو برطانیہ میں 23 جون کے یورپی یونین ریفرنڈم کے فوراً بعد سر انجام دیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

صدر مصطفی اکنجی نے بھی برطانیہ کے اس سلسلے میں تعمیری موقف کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تمام تر متعلقہ طرفین سمیت برطانیہ اور یورپی یونین کی مسئلہ قبرص کے حل میں خدمات و تعاون کے اہم ہونے پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں