مہاجرین کی آباد کاری کا مسَلہ یکجہتی کے ذریعے حل کیا جائے:بان کی مون

اقوام متحدہ کے سربراہ نے عالمی برادی پر زور دیا ہے کہ آئندہ تین سالوں کے دوران تقریبا نصف ملین شامی مہاجرین کی آباد کاری کو ممکن بنایا جائے تاہم ،متعدد یورپی ممالک مہاجرین کی تقسیم کے منصوبے کو مسترد کرچکے ہیں۔

461715

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے گزشتہ روز جنیوا میں کہا ہے کہ تمام ممالک شامی مہاجرین کی آباد کاری میں مدد فراہم کریں۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے نقل مکانی (یو این ایچ سی آر) کی زیر نگرانی منعقد کی جانے والی اس کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے بان کی مون نے کہا کہ اس وقت مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے یک جہتی کا اظہار ضروری ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوشش ہے کہ آئندہ تین سالوں کے دوران کم از کم چار لاکھ اسّی ہزار مہاجرین کی آباد کاری کو ممکن بنایا جائے۔

واضح رہے کہ ان شامی مہاجرین کا کم از کم 10فیصد شام کے ہمسایہ ممالک میں موجود ہے جبکہ اس بحران کی وجہ سے یورپ کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔

متعللقہ خبریں