پیرس حملوں میں ملوث ملزمین کے خلاف بیلجیم میں کاروائیاں

چھاپے مارے جانے والے مکانات میں ڈی این اے تحقیقات سے 24 سالہ نجم لاشرائی کی شناخت ہو گئی ہے

455553
پیرس حملوں میں ملوث ملزمین کے خلاف بیلجیم میں کاروائیاں

بیلجیم میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے والے ملزمین کے خلاف کاروائی کے بعد مزید ایک مشکوک شخص کی شناخت ہو ئی ہے۔

چھاپے مارے جانے والے مکانات میں ڈی این اے تحقیقات سے 24 سالہ نجم لاشرائی کی شناخت ہو گئی ہے۔

بیلجین اٹارنی جنرل کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ یہ شخص صفیان قایال جعلی نام کو استعمال کر رہا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔

پیرس حملوں سے دو روز قبل صالح عبدالسلام کے ہمراہ ایک پیٹرول پمپ کے سیکورٹی کیمروں میں دکھائی دینے والا محمد ابریرینی بھی مطلوب ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ عبدالسلام نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا ہے کہ اس نے پولیس سے کٹھ جوڑ کیا تھا اور وہ اس کی فرانس کو حوالگی کے حق میں نہیں ہے۔

وکیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ قانونی تحقیقات کو خفیہ رکھنے کی خلاف ورزی کرنے کے جواز میں پیرس انسداد دہشت گردی ادارے کے اٹارنی جنرل فرانسواں مولین کے خلاف دعوی دائر کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ پیرس میں 13 نومبر 2015 کو چھ مختلف مقامات پر دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک جبکہ ساڑھے تین سو زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں