بلجیم میں خطرے کے درجے کو تین سے بڑھا کر چار کردیا گیا

بلجیم کے دارالحکومت برسلزمیں ہونے والے دودھماکوں کے بعدملک میں دہشت گردی کا خطرہ بلند ترین سطح پر کر دیا گیا ہے۔برسلز میں پہلے آج صبح مقامی وقت کے مطابق قریب آٹھ بجے ایئرپورٹ میں دودھماکے ہوئے جبکہ اس کے قریب ڈیڑھ گھنٹے بعد ایک میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ ہوا

456195
بلجیم میں خطرے کے درجے کو تین سے بڑھا کر چار کردیا گیا

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے دو دھماکوں کے بعد ملک میں دہشت گردی کا خطرہ بلند ترین سطح پر کر دیا گیا ہے اور عوام کو بھی اپنے تحفظ کے لیے خود اقدامات کرنے اور فوری طور پر کسی مشتبہ افراد اور واقعے سے خبردار ہونے کی صورت میں سیکورٹی حکام کوآگاہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خطرے کا درجہ تین سے بڑھا کر چار کر دیا گیا ہے جو بلند ترین درجہ ہے۔

برسلز میں پہلے آج صبح مقامی وقت کے مطابق قریب آٹھ بجے ایئرپورٹ میں دو دھماکے ہوئے جبکہ اس کے قریب ڈیڑھ گھنٹے بعد ایک میٹرو اسٹیشن پر ایک دھماکا ہوا ہے۔

ملک بھر میں سیکورٹی فورسز کو حالات کا جائزہ لینے اور فوری طور پر اقدامات کرنے کے اختیارا سونپ دیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں