جرمنی کے پراسیکیوٹر کا دشہت گرد تنظیم پی کے کے، کے رکن کے خلاف مقدمہ

پراسیکیوٹر کے آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 58 سالہ ملزم سن 2012 میں جرمنی میں دہشت گرد تنظیم کے طور پر قبول کی جانے والی پی کے کے تنخواہ دار ملازم ہونے اور علاقے کا انچارج ہونے کی بنا پر دیگر اراکین کو ہدایات جاری کیا کرتا تھا

430892
جرمنی کے پراسیکیوٹر کا دشہت گرد تنظیم پی کے کے، کے رکن کے خلاف مقدمہ

جرمنی کے پراسیکیوٹر نے دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کا رکن ہونے کے ناتے ایک شخص کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 58 سالہ ملزم سن 2012 میں جرمنی میں دہشت گرد تنظیم کے طور پر قبول کی جانے والی پی کے کے تنخواہ دار ملازم ہونے اور علاقے کا انچارج ہونے کی بنا پر دیگر اراکین کو ہدایات جاری کیا کرتا تھا۔

علی کے نام اس ملزم پر دہشت گرد تنظیم کے لیے پراپگنڈہ کرنے اور اس تنظیم کے لیے مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہونے اور جمعہ شدہ رقوم کی نگرانی کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں