بحیرہ ایجین میں کشتیوں کے حادثے میں 33 افراد ہلاک

ضلع ازمیر کی تحصیل دیکیلی اور ضلع بالک ایسیر کی تحصیل ایردیمیت میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتیوں کے حادثے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ایردیمیت خلیج کے کھلے سمندر میں پیش آنے والے حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 افراد ہلاک جبکہ چار افراد زخمی

429051
بحیرہ ایجین میں کشتیوں کے حادثے میں 33 افراد ہلاک

بحیرہ ایجین میں پناہ گزینوں کی کشتیوں کا حادثہ۔

ضلع ازمیر کی تحصیل دیکیلی اور ضلع بالک ایسیر کی تحصیل ایردیمیت میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتیوں کے حادثے میں 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایردیمیت خلیج کے کھلے سمندر میں پیش آنے والے حادثے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 افراد ہلاک جبکہ چار افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔

علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کے مطابق رواں سال 5 فروری تک کم از کم 374 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

2015 میں یورپ میں داخل ہونے کے لیے پناہ گزینوں میں سب سے زیادہ مقبول روٹ ترکی سے یونان کا ہے۔

آئی او ایم کے مطابق طوفانی حالات کے باوجود اس سال میں اب تک 69 ہزار افراد یونان کے ساحل پر اتر چکے ہیں۔ گذشتہ سال میں یہ تعداد آٹھ لاکھ 54 ہزار تھی۔

آئی او ایم کا کہنا ہے کہ رواں سال یونان آنے والوں میں نصف تعداد شام سے آنے والے افراد کی ہے۔



متعللقہ خبریں