کٹر یہودیوں کا بیت المقدس کی جانب مارچ

گزشتہ رات گئے تک مشرقی  القدس ميں ہزاروں کٹر قوم پرست يہوديوں نے مارچ کيا۔

شرکاء "عرب شہريوں کے ليے موت" اور "تمہارے پورے دیہاتوں میں آگ لگے" جيسے نعرے لگاتے رہے۔

يہ مارچ مشرقی القدس پر سن 1967 ميں اسرائيل کے قبضے کی ياد ميں کيا گيا اور يہی وجہ ہے کہ فلسطينی اسے اشتعال انگيزی کے طور پر ديکھتے ہيں۔

اس  مارچ کے خلاف فلسطینیوں نے بھی احتجاج کیا۔

اسرائیلی  ریلی اور فلسطینیوں کے احتجاج کے بعد بیت المقدس میدان جنگ بن گیا۔ 

اسرائیلی قوتوں نے فلسطینیوں پراشک آور گیس پھینکی جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسرائیلی قوم پرستوں کی ریلی کے خلاف فلسطینیوں کی جانب سے بیت اللحم اور غزہ میں مظاہرے کیے گئے

 

۔


ٹیگز: اسرائیل