تم خواہ جو بھی ہو آو

تم خواہ جو بھی ہو آو ۔۔۔

مولانا جلال الدین رومی نے یہ دعوت آٹھ  صدیاں قبل دی ۔

انہوں نے اپنی تعلیمات اور پیغامات کے ذریعے انسانوں کو  ہمیشہ اپنے خالق کی طرف رجوع کرنے اور باہم متحد ہونے  کاپیغام دیا۔

ان کا پیغام ان کے دور میں ہی نہیں سینکڑوں سال گزرنے کے باوجود انسانوں کے لئے مشعل راہ بنا ہوا ہے۔

مولانا جلال الدین رومی کی 743 ویں  برسی کے موقع پر ہزاروں عقیدت مند قونیہ میں جمع ہوئے ۔

برسی کی تقریبات میں احمد اوزحان نے صوفیانہ موسیقی کا کانسرٹ دیا۔

مولانا کی مثنوی معنوی  پر گفتگو کی صحبتیں منعقد ہوئیں۔

تقریب  کا اختتام محفل سماع کے ساتھ ہوا۔

محفل سماع کے سماع زنوں  کے گھومنے کے ساتھ ساتھ  دیکھنے والوں کے دل سکون و اطمینان سے بھرتے  جا رہے تھے۔