فوجی کی نگاہوں  سے  فوج کا پیشہ

فوجی کی نگاہوں  سے  فوج کا پیشہ ۔۔۔

ترک مسلح افواج  کے  فوجیوں کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دوران  جو تصاویر  ذہنوں میں میں محفوظ  رہ جاتی  ہیں ان  کی ایک مصور فوجی نے تصویر کشی کی ہے۔

پنسل سے بنائی گئی 12 تصاویر  کی "فوجی کی نگاہوں سے فوج کا پیشہ" نامی نمائش کو کلپ کی شکل دی گئی ہے۔

مزارِ اتاترک  کے نمائش ہال  میں 19 مئی کو صدر رجب طیب ایردوان نے نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش کو دیکھنے کے لئے مزارِ اتاترک تک نہ آ سکنے والے شہریوں کے بھی دیکھ سکنے کے لئے ٹرکش مسلح افواج  کی طرف سے نمائش کو  ڈیجیٹل  شکل دی گئی ہے۔

تیار کئے جانے والے کلپ میں نصائبن، سُر، جزرے، سیلوپی  اور یوکسیک اووا  میں دہشت گرد تنظیم  کے خلاف جاری آپریشنوں میں  فوج اور پولیس کے شانہ بہ شانہ فرائض ادا کرنے دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد کی صفائی کرنے اور  فوجیوں کے  شہریوں  اور بچوں    کے ساتھ رابطے اور ڈائیلاگ  کو سیاہ پنسل  کے ساتھ بنائی گئی تصویروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔