میتھیو طوفان

میتھیو طوفان،  باد و بارش کے شدید جھکڑوں کے ساتھ کریبین کو متاثر کر رہا ہے۔ کولمبیا  کے بعد طوفان  ہیٹی اور کیوبا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

طوفان کو کریبین میں سال 2007 سے لے کر اب تک شدید ترین طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔

طوفان کی شدت کی پیمائش کرنے والے سفیر۔سمپسن  کی پیمائش کے مطابق کولمبیا میں طوفان کی شدت 5 درجے ہے جو جمیکا پہنچنے پر  4 درجے پر گر جائے گا۔

جمیکا اور ہیٹی میں حالیہ سالوں کے اس شدید ترین طوفان کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں اور حکام نے بعض علاقوں کو رہائشیوں سے خالی کروا نے کا مطالبہ کیا  ہے۔ ان علاقوں میں جانے والے سیاحوں کو بھی طوفان کے بارے میں وارننگ دی گئی ہے۔

 


ٹیگز: