ترکیہ: النصیرات پر اسرائیلی حملہ ایک ملعون حملہ ہے

النصیرات مہاجر کیمپ پر کئے گئے اس ملعون حملے کے ساتھ اسرائیل نے غزّہ میں سرزد کردہ جنگی جرائم میں ایک اور کا اضافہ کر لیا ہے: ترکیہ وزارت خارجہ

2150514
ترکیہ: النصیرات پر اسرائیلی حملہ ایک ملعون حملہ ہے

ترکیہ نے غزّہ کے النصیرات مہاجر کیمپ پر اسرائیلی حملے کو ملعون قرار دیا ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں سینکڑوں فلسطینی شہریوں کی اموات کا سبب بننے والے اس  حملے کو ملعون قرار دیا اور کہا ہے کہ"ہم، غزّہ کے النصیرات کیمپ پر سینکڑوں فلسطینی مہاجرین کی موت کا سبب بننے والے اسرائیلی حملے پر لعنت بھیجتے ہیں۔ اس ملعون حملے کے ساتھ اسرائیل نے غزّہ میں کئے گئے جنگی جرائم میں ایک اور کا اضافہ کر لیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " بین الاقوامی عدالت انصاف میں،   1948  کے نسل کشی سمجھوتے کی خلاف ورزی کی وجہ سے، اسرائیل پر مقدمہ چل رہا ہے۔ ہم، اقوام متحدہ سلامتی کونسل سمیت بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ سے مکّلف اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے میں  اپنی ذمہ داریاں پوری کریں"۔



متعللقہ خبریں