ترک صدر کی آذربائیجانی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن آذربائیجان، آرمینیا اور دیگر علاقائی ممالک کے لیے ایک نئی  فضا قائم کرے گا

2142090
ترک صدر کی آذربائیجانی صدر سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی یف سے فون پر بات کی۔

ایوان صدر کےمحکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق  اس بات چیت میں ترکیہ اور آذربائیجان تعلقات، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران صدر ایردوان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اس عمل کا  قریبی طور پر جائزہ لےرہا ہے۔

ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں منصفانہ اور دیرپا امن آذربائیجان، آرمینیا اور دیگر علاقائی ممالک کے لیے ایک نئی  فضا قائم کرے گا۔



متعللقہ خبریں