مغربی بلقان کے ہر دلعزیز لیڈرا ایردوان

البانیہ، بوسنیا اور ہرزیگووینا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، سربیا اور کوسوو میں بین الاقوامی ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے "مغربی بلقان علاقائی سروے" کا انعقاد کیا گیا

2139730
مغربی بلقان کے  ہر دلعزیز لیڈرا ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان،   مغربی بلقان کے عوام کی طرف سے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما ہیں۔

البانیہ، بوسنیا اور ہرزیگووینا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، سربیا اور کوسوو میں بین الاقوامی ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے "مغربی بلقان علاقائی سروے" کا انعقاد کیا گیا۔

سروے میں زیرِ بحث ملک کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ "آپ کی دنیا اور علاقائی رہنماوں میں سے کس کے بارے میں مثبت رائے ہے؟"، ساتھ ہی بہت سے معاملات پر ان کی رائے بھی۔ جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔

البانیہ میں سروے کرنے والوں میں سے 71 فیصد صدر ایردوان کے بارے میں مثبت رائے رکھتے ہیں، امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بارے میں   64 فیصد مثبت رائے رکھتے ہیں جبکہ  چینی صدر شی جن پنگ 14 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

بوسنیا اور ہرزیگوینا میں اسی سوال کا جواب دینے والوں میں سے 61 فیصد نےایردوان  کے بارے میں مثبت جواب دیا  جبکہ  روسی صدر ولادیمیر پوتن، امریکی صدر بائیڈن اور چینی صدر ژی 37 فیصد مثبت  رائے حاصل کرسکے ہیں۔

مونٹی نیگرو میں ایردوان 56 فیصد کے ساتھ پہلے، پوتن 50 فیصد کے ساتھ دوسرے اور شی جن پنگ 46 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شمالی مقدونیہ میں، ایردوان پھر 66 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما کے طور پر پہلے نمبر پر ہیں، اس کے بعد  پوتن  49 فیصدکے ساتھ دوسرے ، بائیڈن 37 فیصد کے ساتھ تیسرے  اورشی جن  35 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ہیں۔

سربیا میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما 80 فیصد کے ساتھ پوتن تھے، شی جن پنگ 73 فیصد کے ساتھ دوسرے اور صدر ایردوان 41 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھے۔

کوسوو میں، بائیڈن 85 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنماؤں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ ایردوان 82 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس سروئے میں البانیہ سے 1216، بوسنیا ہرزیگووینا سے 1225، شمالی مقدونیہ سے 1220، مونٹی نیگرو سے 1036، سربیا سے 1238 اور کوسوو سے 1203 افراد نے حصہ لیا۔



متعللقہ خبریں