ترکیہ سے غزّہ کے لئے امدادی سامان کا 9 واں بحری جہاز مصر پہنچ گیا

امدادی سامان ترکیہ ہلال احمر کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور خوراک، بچوں کی اشیاء، بستری تھیلوں اور آٹے جیسی اشیائے ضروریہ  پر مشتمل ہے

2129373
ترکیہ سے غزّہ کے لئے امدادی سامان کا 9 واں بحری جہاز مصر پہنچ گیا

ترکیہ سے غزّہ کے لئے انسانی امدادی سامان  سے لدا 9 واں بحری جہاز مصر کے کھُلے سمندر میں پہنچ گیا ہے۔

امدادی سامان ترکیہ ہلال احمر کی طرف سے فراہم کیا گیا ہے اور خوراک، بچوں کی اشیاء، بستری تھیلوں اور آٹے جیسی اشیائے ضروریہ  پر مشتمل ہے۔

مصر کے کھُلے سمندر میں پہنچنے کے بعد جہاز میں ایندھن کی بھرائی کی جا رہی ہے۔

ایندھن لینے کے بعد جہاز اپنا رُخ مصر کی العارش بندرگاہ کی طرف موڑ لے گا۔

جہاز شام کے وقت بندرگاہ پر پہنچے گا  جہاں سے 3 ہزار 774 ٹن انسانی امدادی  سامان  ٹرالروں پر لاد کر براستہ رفح سرحدی چوکی کے غزّہ کی فلسطینی عوام تک پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ ہلال احمر اور AFAD کے تعاون سے اس وقت تک 13 طیاروں اور 8 بحری جہازوں کے ذریعے کُل 39 ہزار 697 ٹن  انسانی امدادی سامان غزّہ پہنچایا جا چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں