ترکیہ: انروا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا

ہم تمام رکن ممالک سے بھی اپیل کرتے ہیں کے انروا کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ امدادی ایجنسی اس بحرانی دور میں اپنی کاروائیاں جاری رکھ سکے: نائب وزیر خارجہ احمد یلدز

2129211
ترکیہ: انروا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا

ترکیہ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین  کے لئے امدادی ایجنسی انروا 'UNRWA' کے ساتھ تعاون کیا جائے۔

ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی انروا سے متعلق نشست سے خطاب کیا ہے۔

خطاب میں یلدز نے 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزّہ میں بھوک اور غذائی قلّت کے باعث انسانی ہلاکتوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ غزّہ میں، فلسطین تحریک مزاحمت 'حماس' اور اسرائیل کے درمیان، فائر بندی کے لئے فعال کوششیں کی جائیں۔  

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت غزّہ کو انسانی عنصر کی پیدا کردہ اور دورِ جدید کی بڑی ترین آفت کا سامنا ہے ۔ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی نہایت رعونت کے ساتھ خلاف ورزی کر رہا ہے۔ فوری فائر بندی سے متعلق  اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلے اور بین الاقوامی دیوانِ عدالت کی پیشگی تدابیر  کا اطلاق ضروری ہے "۔

نائب وزیر خارجہ احمد یلدز نے کہا ہے کہ "درپیش صورتحال میں انروا فلسطینیوں کے لئے ایک امید کی کِرن  ہےاور ترکیہ، انروا کے ساتھ، تعاون جاری رکھے گا"۔

انہوں نے، انروا کو غیر معتبر کرنے کی کوششوں کی وجہ سے، اسرائیل پر تنقید کی اور بین  الاقوامی برادری سے انروا  کے ساتھ تعاون  کرنے کی اپیل کی ہے۔

یلدز نے کہا ہے کہ  اپنے  دعوے بے بنیاد ثابت ہونے کے باوجود اسرائیل حکومت  انروا کے خلاف سیاہ پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہمارا، انروا کے ساتھ  تعاون نہایت مضبوط اور غیر متزلزل ہے اور ہم تمام رکن ممالک سے بھی اپیل کرتے ہیں کے انروا کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ امدادی ایجنسی اس بحرانی دور میں اپنی کاروائیاں جاری رکھ سکے"۔



متعللقہ خبریں