امریکی امور خارجہ کے نائب مشیر کا دورہ ترکیہ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

امریکی حکام  کا کہنا ہے کہ جان باس کی  ترک  وزیر خارجہ خاقان فیدان سے بات چیت میں غزہ کےلیے انسانی امداد میں اضافے، فلسطینیوں شہریوں کے تحفظ اور تمام اسیروں کی رہائی سمیت فوری جنگ بندی کےلیے جاری کوششیں کی اہمیت اجاگر کی  گئی

2128774
امریکی امور خارجہ کے نائب مشیر کا دورہ ترکیہ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال

امریکی دفتر خارجہ  کے انتظامی امور کے نائب مشیر  جان باس کے دورہ ترکیہ  کے دوران  دو طرفہ علاقائی سلامتی روابط کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

امریکی حکام  کا کہنا ہے کہ جان باس کی  ترک  وزیر خارجہ خاقان فیدان سے بات چیت میں غزہ کےلیے انسانی امداد میں اضافے، فلسطینیوں شہریوں کے تحفظ اور تمام اسیروں کی رہائی سمیت فوری جنگ بندی کےلیے جاری کوششیں کی اہمیت اجاگر کی  گئی۔

 بات چیت میں اس کے علاوہ  علاقے میں کسی بڑی معرکہ آرائی کا راستہ روکنے اور  کشیدگی کم کرنے  کی اہمیت سمیت  روس۔یوکرین جنگ  کے دوران یوکرین کی امداد جاری رکھنے کی کوششوں کو  سراہا گیا  جبکہ نیٹو اتحاد کی  صلاحیتوں کو فروغ دینے  پر بھی غور کیا گیا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں