وزیر خارجہ حقان فیدان نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024 اجلاس میں شرکت کریں گے

نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024 کے پہلے اجلاس کے لیے 3 سے 4 اپریل کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ملاقات کریں گے

2123650
وزیر خارجہ  حقان فیدان نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024  اجلاس میں شرکت کریں گے

ترکیہ نیٹو سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایجنڈے میں لائے گا۔

نیٹو کے وزرائے خارجہ 2024 کے پہلے اجلاس کے لیے 3 سے 4 اپریل کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ملاقات کریں گے۔

اجلاس میں ترکیہ کی نمائندگی وزیر خارجہ  حقان  فیدان کریں گے۔

اجلاس کے ایجنڈے میں جنرل ڈیٹرنس کے امور، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور یوکرین میں پیش رفت شامل ہوں گے۔

سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے بعد اتحاد کی تازہ ترین صورتحال اور واشنگٹن سمٹ کی تیاریاں بھی ایجنڈے میں شامل ہوں گی۔

اجلاس میں وزیر   خارجہ  فیدان نیٹو کو دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے   اور  نیٹو کے متعدد  ارکان  کی  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/ کے ساتھ اشتراک  کی بھی نشاندہی کریں  گے۔

حقان  فیدان اتحادیوں کے لیے دفاعی صنعت کے شعبے میں ایک دوسرے پر پابندیاں  جو  کہ اتحاد کی روح کے خلاف ہے    ختم کرنے   اور یورپ کے دفاع اور سلامتی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنانے کے بارے میں ترکیہ کے خیالات سے آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر  وزیر  خارجہ فید ان کا  اپنے برطانوی، جرمن، بلغاریائی اور فن لینڈ کے ہم منصبوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کا بھی ارادہ  ہے ۔



متعللقہ خبریں