صدراتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اسرائیل کے جاری کردہ بیان کی تردید

یان میں کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے انقرہ کے جائز ردعمل کے بعد ترکیہ کے تل ابیب کے سفارت خانے کے عارضی چارج ڈی افیئرز کو 25 مارچ کو اسرائیلی وزارت خارجہ میں مدعو کیا گیا تھا

2123864
صدراتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ کی جانب سے اسرائیل  کے  جاری کردہ  بیان کی تردید

صدراتی اطلاعاتی ڈائریکٹریٹ  نے اسرائیلی میڈیا کے اس دعوے جس میں کہا گیا ہے کہ  سینئر ترک حکام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر  بنانے کے بارے میں پیغام بھیجا ہے کی  تردید کی ہے۔

یہ بیان ایوان صدر کے سینٹر فار کامبیٹنگ ڈس انفارمیشن کی طرف سے دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے انقرہ کے جائز ردعمل کے بعد ترکیہ کے تل ابیب کے سفارت خانے کے عارضی چارج ڈی افیئرز کو 25 مارچ کو اسرائیلی وزارت خارجہ میں مدعو کیا گیا تھا۔

اس بات پر زور دیا گیا کہ اس ملاقات کے حوالے سے اسرائیلی پریس کی جانب سے کیا گیا یہ دعویٰ کہ "سینئر ترک حکام نے پیغام بھیجا کہ 'ہم اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتے ہیں'" درست نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کے غیر انسانی قتل عام کی ہر سطح پر مخالفت کرتا ہے۔

اس میں کہا گیا تھا کہ "اسرائیل کی طرف سے چلائی جانے والی غلط معلومات پر مبنی مہمات پر بھروسہ نہیں کیا جانا چاہیے۔"



متعللقہ خبریں