صدر ایردوان کا برصا میں عوام سے خطاب

صدر ایردوان نے، جو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، اپنی پارٹی کی برصا ریلی میں اپنی تقریر میں 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر روشنی ڈالی

2121637
صدر ایردوان کا برصا میں عوام سے خطاب

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کے  خون بہانےکے سامنے  اندھے اور بہرے بنے ہوئے ہیں اسی طرح  اگر کل ترکیہ کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پیش آیا تو یہ  پھر بھی ایسا ہی کریں گے۔

صدر ایردوان نے، جو جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں، اپنی پارٹی کی برصا ریلی میں اپنی تقریر میں 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر روشنی ڈالی۔

ایردوان نے کہا کہ جو لوگ غزہ میں بہنے والے مسلمانوں کے خون کے سامنے اندھے اور بہرے   بنے ہوئے ہیں  تو   ترکیہ  کے ساتھ اس قسم کا واقعہ پیش آنے کی صورت میں بھی ایسا ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دراصل، ہم پہلے ہی اس تجربے سے گزر چکے ہیں  ایک ایسے وقت میں جب ہم روس سے متصادم تھے اور دہشت گرد تنظیمیں ہماری سرحدوں پر موجود تھیں، مغربی ممالک نے ہمارے جنوبی شہروں میں فضائی دفاعی نظام چھین لیا تھا۔ ہم نے اپنے طاقت کے بل بوتے پر تمام مسائل پر  خود ہی قابو پایا تھا۔   ہم نے شام، لیبیا ، بحیرہ روم، بحیرہ اسود یا قارا  باغ  میں جو قدم بھی اٹھایا  اپنے سامنے  عالمی  اتحاد کو  پایا۔

ایردوان نے کہا کہ کچھ ممالک اعتماد اور استحکام کی فضا کو متاثر کرنے  اور متاثرہ   طبقے کو اکسانے اور متحرک کرنے کیاشتعال انگیزی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نے جس طرح اس ممالک کے قیام کے لیے اپنی کوششیں کی ہیں بالکل اسی طرح  اسے  مستحکم   رکھنے کی کوششیں  بھی جاری رکھناہوں گی ورنہ انہوں نے جس طرح ایک صدر قبل ہمیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے  کی کوشش کی تھی بالکل اسی طرح  ہمیں  ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرسکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں