جرمنی میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے ترک قونصلیٹ پر حملے پر ترکیہ کا شدید ردِ عمل

برلن میں ترکیہ کے سفیر  احمد بشاران  شَن  نے جرمن وزارت خارجہ میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور ترکیہ کے مطالبات سے آگاہ کیا

2121309
جرمنی میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کے  ترک قونصلیٹ پر حملے پر ترکیہ کا شدید ردِ عمل

ترکیہ نے جرمن حکام کے سامنے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں کے ہنوور قونصلیٹ جنرل پر حملے کے بعد جرمن حکام سے رابطہ قائم کیا ہے۔

برلن میں ترکیہ کے سفیر  احمد بشاران  شَن  نے جرمن وزارت خارجہ میں اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کی اور ترکیہ کے مطالبات سے آگاہ کیا۔

سفیر شَن نے  کہا ہے کہ  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈے، بھرتیوں اور مالی وسائل کی سرگرمیوں سے فیصلہ کن طور پر نمٹا جانا چاہیے۔

حالیہ دنوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حامیوں کی جانب سے کی جانے والی پرتشدد کارروائیوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، سفیر شَن نے  کہا کہ  ترکیہ کے سفارتی مشنوں، تنظیموں اور کام کی جگہوں کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا جائے جنہیں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

ایک گروپ کی حامی علیحدگی پسند تنظیم نے گزشتہ شام ہنور میں ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل پر حملہ کیا اور عمارت کی کھڑکیوں کو سخت اشیاء سے توڑنے کی کوشش کی۔

 

 



متعللقہ خبریں