گزشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام میں 38 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا

وزارت قومی دفاع کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ترک مسلح افواج کی جنگ عزم کے ساتھ جاری ہے

2121559
گزشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام میں  38 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا

گزشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام میں کیے گئے فوجی آپریشن کے دوران  38 دہشت گردوں کو غیر فعال  کر دیا گیا ہے ۔

وزارت قومی دفاع کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف ترک مسلح افواج کی جنگ عزم کے ساتھ جاری ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام دہشت گرد تنظیموں بالخصوص PKK/KCK/PYD-YPG، داعش  اور فیتو  کے خلاف جاری  آپریشنز  میں   گزشتہ ہفتے کے دوران عراق اور شام کے شمال سمیت 38 دہشت گردوں کو غیر  فعال  کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یکم جنوری سے  غیر فعال  دہشت گردوں کی تعداد 646 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 268 عراق کے شمال میں اور 378 شام کے شمال میں  موجود تھے۔

اطلاع کے مطابق  PKK کے ایک اور دہشت گرد نے، جو اس ہفتے شمالی عراق میں پناہ گزین علاقوں سے فرار ہو گیا تھا، نے حبور میں سرحدی چوکی پر ہتھیار ڈال دیے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں