دہشتگرد تنظیم اب اپنی بھڑاس یورپ میں نکال رہی ہے: فیدان

وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے آپریشنز کی بدولت  دہشتگرد تنظیم پی کےکے سکڑتی جا رہی ہے جس نے اب اپنے مذموم منصوبوں کے لیے ہمنوا  یورپی ممالک کا سہارا لیا ہے

2121315
دہشتگرد تنظیم اب اپنی بھڑاس یورپ میں نکال رہی ہے: فیدان

وزیر خارجہ  خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے آپریشنز کی بدولت  دہشتگرد تنظیم پی کےکے سکڑتی جا رہی ہے جس نے اب اپنے مذموم منصوبوں کے لیے ہمنوا  یورپی ممالک کا سہارا لیا ہے۔

 استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران خاقان فیدان نے  کہا کہ حالیہ دنوں  میں  پی کےکے  کے حامیوں نے بیلجیئم کے ایک شہر میں ترک نژاد شہریوں پر بزدلانہ حملہ کیا  جبکہ   فرانس اورجرمنی میں بھی ترک قونصل خانوں  پر کلہاڑیوں سے حملہ  تازہ واقعات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی کےکے ہمارے آپریشنز کے نتیجے میں سکڑتی جا رہی ہے  لہذا اس نے اب  اپنی بھڑاس نکلانےکےلیے  اپنے ہمنوا یورپی ممالک کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے مگر ترک ریاست اور اس کی عوام ان تمام حالات کے باوجود اپنے تشخص اور قومی مفادات  کا دفاع  کر رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں