دہشت گرد تنظیم پی کے کے اب اپنے آخری سانسوں پر ہے : وزیر قومی دفاع  یشار گیولر

وزیر قومی دفاع  یشار گیولر  نے گزشتہ روز  کرک قلعے میں اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ترک مسلح افواج نے سرحدی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں

2120475
دہشت گرد تنظیم پی کے کے اب اپنے آخری سانسوں پر ہے : وزیر قومی دفاع  یشار گیولر

وزیر قومی دفاع  یشار گیولر  نے کہا، "مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اندرون ملک اور سرحد پار سے، ہم نے (علیحدگی پسند دہشت گرد) تنظیم کی نقل و حرکت کو ختم  کرنے کے  مقام پر پہنچا دیا ہے۔

وزیر قومی دفاع  یشار گیولر  نے گزشتہ روز  کرک قلعے میں اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ترک مسلح افواج نے سرحدی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اندرون ملک اور سرحد پار موثر کارروائیوں کے ذریعے تنظیم کی نقل و حرکت کو ختم کرکے رکھ دیا ہے ۔ اس طرح سے ہمارے ملک بھر میں سلامتی اور امن کا ماحول قائم ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اقدامات کے ذریعے  اپنی  سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عزم کے ساتھ اپنے مفادات کا تحفظ  کررہے ہیں  جس سے  ملکی سلامتی ، امن قائم کرنے اور اپنے خطے  میں  استحکام قائم کرنے  میں مدد  ملی ہے۔  

انہوں نے کہا کہ  مقامی اور قومی دفاعی صنعت کی مصنوعات کے ساتھ فوج کے امکانات اور صلاحیتوں میں مزید اضافہ  ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قومی جنگی طیارے KAAN نے 21 فروری کو کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پرواز  مکمل کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ترکیہ  اب دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اپنے جنگی طیارے خود تیار کر سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں