ترک صدر کی جانب سے روس میں دہشت گرد حملے کی مذمت

ہم معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں

2119253
ترک صدر کی جانب سے روس میں دہشت گرد حملے کی مذمت

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ۔

صدر ترکیہ اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے  چیئرمین ایردوان نے "عظیم انقرہ ریلی" میں عوام سے خطاب کیا۔

اپنی تقریر کے آغاز میں ایردوان نے گزشتہ روز ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے لیے  اپنے وطن  اور قوم کی جانب سے روسی حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

صدر نے کہا کہ ہم معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

" دہشت گردی چاہے کون بھی  کرے ، اس اس کے فاعل جو کوئی بھی ہوں یہ ہر گز ناقابل قبول ہے۔ ایک ایسے ملک کے طور پر جو دہشت گردی کے خونی چہرے کو اچھی طرح جانتا ہے، ہم بحیثیت قوم اور ریاست روسی عوام کے درد میں شریک ہیں۔ ہم انسانیت کی مشترکہ دشمن دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ "



متعللقہ خبریں