ترکیہ اور قطر، فلسطینی زخمیوں کے لیے یکجا

قطر کی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمی فلسطینیوں کو دوحہ میں ان کے لواحقین سے ملانے میں ترکیہ کے ساتھ تعاون جاری  ہے

2118429
ترکیہ اور قطر،  فلسطینی زخمیوں کے لیے یکجا

ترکیہ اور قطر نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں سے نکالے گئے فلسطینی زخمیوں کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اکٹھا کیاہے۔

قطر کی وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمی فلسطینیوں کو دوحہ میں ان کے لواحقین سے ملانے میں ترکیہ کے ساتھ تعاون جاری  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے نکالے گئے کچھ زخمیوں کا علاج ترکیہ اور کچھ کا دوحہ میں ہوا اور جن زخمیوں کا علاج ترکیہ میں مکمل ہوا ہے  انہیں دوحہ لے جا کر ان کے اہل خانہ سے ملایا گیا ہے ۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کیو این اے کو دیے گئے اپنے بیان میں قطر کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون لولوا الحاتیر نے دوحہ میں زخمی فلسطینیوں کو ان کے لواحقین کے ساتھ ملانے کے لیے ترکیہ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں