دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری رہے گی: وزیر قومی دفاع یشار گیولر

قہرامان ماراش  میں شہداء، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کے لیے جمع ہونے والے گیولر نے کہا کہ بہادر ترک فوج کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک، حقوق اور مفادات کے تحفظ تک وسیع پیمانے پر سرگرمیاں ہیں

2118375
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  جاری رہے گی: وزیر قومی دفاع یشار گیولر

وزیر قومی دفاع یشار گیولر  نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پر زور دیا اور کہا کہ سال کے آغاز سے اب تک 608 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا جا چکا ہے۔

قہرامان ماراش  میں شہداء، سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ افطاری کے لیے جمع ہونے والے گیولر نے کہا کہ بہادر ترک فوج کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے سے لے کر دہشت گردی کے خلاف جنگ تک، حقوق اور مفادات کے تحفظ تک وسیع پیمانے پر سرگرمیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  بین الاقوامی امن اور استحکام کی حمایت، جامع مشقوں کے نفاذ سے لے کر ملکی اور قومی دفاعی صنعت کی ترقی یہ سب کچھ  بڑی کامیابی کے ساتھ انجام دی ہیں۔

گیولر نے کہا کہ دہشت گردوں کو اب دہشت گردی  کی  بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر فوج دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ بڑے عزم اور کوشش کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے اور قاتلوں کے اس ریوڑ کے خلاف جو ہمارے ملک اور ہماری عظیم قوم کے حقوق اور قوانین پر حملہ آور ہیں، اس تناظر میں، ہم نے کامیاب کارروائیوں سے  اندرون ملک اور سرحد  پار دہشت گرد تنظیم کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آخری دم تک جدوجہد کرنے والے دہشت گردوں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کچل دیا گیا اور انہیں کچلتے رہیں گے، انہوں نے  کہا  کہ اس تناظر میں سال کے آغاز سے اب تک 608 دہشت گردوں کو  غیر فعال  کیا جا چکا ہے اور 24 جولائی 2015 سے اب تک 40 ہزار 177 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ .

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں