ہم دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کررہے ہیں: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں افطار پروگرام میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2117189
ہم دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ کررہے ہیں: صدر ایردوان
erdogan askerle iftar.jpg
erdogan askerle iftar.jpg

صدر رجب طیب ایردوان، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے  بارے میں  بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس موسم گرما تک اپنی عراقی سرحد کی حفاظت کی مکمل ضمانت دیں گے، اور ہم شام میں اپنا نامکمل کام ضرور مکمل کریں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں افطار پروگرام میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک میں آزادی سے، سر بلندی، عزت کے ساتھ اور امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، جو شہداء کے خون سے رنگا ہوا ہے، تو ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کہ ہم کھیل کے کھیل کو ختم کردیں۔  

ایردوان نے کہا کہ اس سلسلے میں، ایک مضبوط فوج کا ہونا  بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جس کو ہمیشہ اپنی صلاحیتوں  کو ملک کےدفاع کے لیے  استعمال کرنا چاہیے۔ ذرائع اور صلاحیتیں  ہی  ہمارے دشمنوں سے ہماری حفاظت کر سکتی ہیں۔

صدر ایردوان  نے کہا کہ مضبوط فوج قوم کے اتحاد اور بھائی چارے کی سب سے بڑی بنیاد ہے۔

ایردوان نے کہا کہ انہوں نے خونخوار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اپنی مشکل جنگ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے فوجیوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کی ہے اور فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں  نے دہشت گردی کو اس کے منبع پر ختم کرنے کی حکمت عملی کے مثبت نتائج دیکھنا شروع کر دیے ہیں، جس پر وہ اندرونِ ملک اور سرحد پار  عمل درآمد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کارروائیوں کے نتیجے میں، ہم یقینی طور پر کرایے  کے  قاتلوں کے ان گروہوں کو دوبارہ پھلنے پھولنے اور ہماری قوم کے لیے دوبارہ مصیبت بننے نہیں دیں گے۔ ہم اپنی جنوبی سرحدوں سے باہر کسی دہشت گرد تنظیم کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے، چاہے یہ منصوبہ کسی کا بھی ہو۔ ہم اس موسم گرما تک اپنی عراقی سرحد کی حفاظت کی مکمل ضمانت دیں گے اور شام میں اپنا نامکمل کام ضرور مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک ایسا ترکیہ بنانا ہے  جو دہشت گردی کے تاریک سائے سے مکمل طور پر آزاد ہو، اپنے بچوں کو روشن راہ اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو۔



متعللقہ خبریں