"ترک قوم کی داستانِ کامرانی و شجاعت"یوم ظفر چناق قلعہ" کی 109 ویں یاد

جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک سمیت چناق قلعہ کو ناقابل عبور بنانے ، دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے اور اپنی سرزمین کو آئندہ کی نسلوں کے سپرد کرتے ہوئے اُسے وطن بنانے والوں کو آج اظہار تفخر،مغفرت اور احسان مندی سے یاد کیا جا رہا ہے

2116717
"ترک قوم کی داستانِ کامرانی و شجاعت"یوم ظفر چناق قلعہ" کی 109 ویں یاد

 آج چناق قلعہ یوم ظفر کی 109 ویں سالگرہ ہے۔

 جنگ عظیم اول کے دوران 18 مارچ سن 1915 کو سلطنت عثمانیہ کی فتح سے انجام کو پہنچنے والی آبنائے چناق قلعہ کی جنگ کی یاد کو اس سال بھی پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

 تاریخی جزیرہ نما گالی پولی(گیلی بولو) میں یادگارِ شہدائے ملت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور یوم ظفر چناق قلعہ کی 109 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

 تقریب میں صدر رجب طیب ایردوان شرکت کر رہے ہیں۔

جمہوریہ ترکیہ کے بانی مصطفی کمال اتاترک سمیت چناق قلعہ کو ناقابل عبور بنانے ، دشمنوں کو ناکوں چنے چبوانے اور اپنی سرزمین کو آئندہ کی نسلوں کے سپرد کرتے ہوئے اُسے وطن بنانے والوں کو آج اظہار تفخر،مغفرت اور احسان مندی سے یاد کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں