ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیر خارجہ  حقان فیدان

برصا میں افطار پروگرام میں  شرکت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حقان  فیدان نے  اسرائیل کے  7 اکتوبر سے جاری  غزہ پر  حملوں   کی  جانب  سب کی  توجہ مبذول کرائی

2116721
ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیر خارجہ  حقان فیدان

وزیر خارجہ  حقان فیدان  نے  کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

برصا میں افطار پروگرام میں  شرکت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حقان  فیدان نے  اسرائیل کے  7 اکتوبر سے جاری  غزہ پر  حملوں   کی  جانب  سب کی  توجہ مبذول کرائی ۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور ہمیں حالات کو   اچھی طرح  پرکھنے اور  درست طریقے سے سمجھنے  کی  ضرورت ہے کہ ہماری دنیا اور ہمارا خطہ کس طرف جا رہا ہے۔ اپنے قومی مفادات کے تحفظ کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے راستے  کو  اچھی طرح اور درست طریقے سے دیکھیں ۔ یہ پوری دنیا میں اپنے ہم وطنوں اور اپنے بھائیوں کی صحیح معنوں میں حفاظت کا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دنیا میں جغرافیائی سیاسی مسابقت کے ساتھ ساتھ بحران اور تنازعات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم نہ صرف بین الاقوامی قانون بلکہ تمام انسانی اقدار کو بھی پامال کر رہے ہیں۔ جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف غزہ تک ہی محدود نہیں ہے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کی دہشت گردی کے ذریعے ہمارے فلسطینی بھائیوں کی زمینیں غصب کی جا رہی ہیں۔ ہم بطور ترکیہ مظالم کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اپنی پوری طاقت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔



متعللقہ خبریں