بائراکتار آقن جی سے سُپر سونک میزائل فائر تجربہ

ترکیہ کے ملّی محارب ڈرون طیارے 'بائراکتار آقن جی' نے مقامی دفاعی کمپنی 'راکٹ سان' کے ساختہ 'İHA-122' میزائل کے ساتھ سُپر سونک فائر تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا

2115256
بائراکتار آقن جی سے سُپر سونک میزائل فائر تجربہ

ترکیہ کے ملّی محارب ڈرون طیارے 'بائراکتار آقن جی' نے مقامی دفاعی کمپنی 'راکٹ سان' کے ساختہ 'İHA-122' میزائل کے ساتھ سُپر سونک فائر تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

بائراکتار دفاعی کمپنی نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں فائر ٹیسٹ  کے مناظر کو بھی جگہ دی ہے۔

راکٹ سان کا تیار کردہ  ' İHA-122' میزائل درست نشانے، تیز فائر، نچلے اور بلند ارتفاع کے انتخاب اور فوری  پلٹنے کی  صلاحیتوں کا حامل ہے۔

بائکار انتظامی کمیٹی کے سربراہ سلجوق بائراکتار نے سوشل میڈیا ایکس سے "ترک ایوی ایشن کا زرّیں دور"  کے عنوان سے بائراکتار آقن جی کے ' İHA-122' میزائل سے فائر تجربے کے ویڈیو مناظر شئیر کئے ہیں۔

بیان میں سلجوق بائراکتار نے کہا ہے کہ " ترکیہ کی ملّی ٹیکنالوجی کے ساتھ جو راستہ ہم نے کھولا ہے اس پر نہایت فخر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں"۔ ہمارے İHA-122   میزائل کا آقن جی ڈرون طیارے کے ذریعے فائر تجربہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ میں،  اس کامیابی میں  کردار ادا کرنے والے ہر  شخص کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں