صدر ایردوان کا صدر صدر آصف علی زرداری کوپاکستان کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام

صدارتی اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق صدر ایردوان نے صدر   زرداری سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے

2114680
صدر ایردوان کا صدر صدر آصف علی زرداری کوپاکستان کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے صدر صدر آصف علی زرداری کو بطور صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدارتی اطلاعاتی  ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے مطابق صدر ایردوان نے صدر   زرداری سے ٹیلی  فون پر بات  چیت کی ہے۔

آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ایردوان نے کہا  کہ  وہ توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ہر شعبے میں ترقی کریں گے اور امید ظاہر کی کہ  یہ نیا دور پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگا۔

عام انتخابات کے دوران پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

 



متعللقہ خبریں