وزیر تجارت عمر بولات جرمنی اور  برطانیہ  کا دورہ کریں گے

وزیر بولات 13 مارچ کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے بین الاقوامی رابطوں کا آغاز کریں گے۔ وزیر تجارت "چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا مستقبل" تقریب میں شرکت کریں گے

2114431
وزیر تجارت عمر بولات جرمنی اور  برطانیہ  کا دورہ کریں گے

وزیر تجارت عمر بولات جرمنی اور  برطانیہ  کا دورہ کریں گے۔

وزیر بولات رابطوں کے دائرہ کار میں دونوں ممالک کے کاروباری افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر بولات 13 مارچ کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اپنے بین الاقوامی رابطوں کا آغاز کریں گے۔ وزیر تجارت "چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کا مستقبل" تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس کے بعد، وزیر بولات "گول میز کانفرنس " میں ترکیہ میں سرمایہ کاری کرنے والے جرمن کاروباری افراد سے ملاقات کریں گے اور نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔

ترکیہ اور جرمنی کے درمیان باہمی تجارت جو 2023 میں بڑھ کر 50 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اس سال 60 بلین ڈالر کا ہدف ہے۔ ملاقاتوں میں اس معاملے پر روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیر تجارت عمر بولات اس کے بعد 14 مارچ کو برطانیہ  کے دارالحکومت لندن جائیں گے۔

وزیر بولات اپنے برطانوی ہم منصب Kemi Badenoch سے ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

توقع ہے کہ دونوں وزراء آزاد تجارتی معاہدے کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے مذاکرات جون میں شروع  کرنے کا اعلان کریں گے۔

وزیر بولات برطانوی کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک گول میزاجلاس  منعقد کریں گے   اور سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کے مواقع اور دوطرفہ تجارت کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال  کریں گے ۔



متعللقہ خبریں