ترکیہ کی برآمدات میں اضافہ

ترک شماریاتی ادارے (TUIK) اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ جنوری کے لیے عارضی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے

2108513
ترکیہ کی برآمدات  میں اضافہ

ترکیہ کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جنوری میں 3.5 فیصد بڑھ کر 19 ارب 991 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی  ہے اور اس کی درآمدات 22 فیصد کم ہو کر 26 ارب 218 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

ترک شماریاتی ادارے (TUIK) اور وزارت تجارت کے تعاون سے تیار کردہ جنوری کے لیے عارضی غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعدادو شمار  کے  مطابق جنرل ٹریڈ سسٹم (جی ٹی ایس) کے دائرہ کار میں، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جنوری میں برآمدات میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا، جو 19 ارب 991 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں  جب کہ درآمدات 22 فیصد کم ہو کر 26 ارب 218 ملین ڈالر تک  رہ گئی ہیں۔

غیر ملکی تجارتی خسارہ جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 56.4 فیصد کم ہو کر 6 ارب 227 ملین ڈالر رہ گیا۔

جنوری میں جرمنی 1 بلین 762 ملین ڈالر کے ساتھ برآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔

اس کے بعد امریکہ ایک ارب 224 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، عراق 1 ارب 97 کروڑ ڈالر کے ساتھ تیسرے ، برطانیہ 1 ارب 22 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے  اور اٹلی 999 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں  نمبر پر رہا۔

زیر نظر مہینے میں سرفہرست 5 ممالک کو برآمدات،  کل برآمدات کا 30.5 فیصد بنتی ہیں۔

جنوری میں روس درآمدات میں پہلے نمبر پر رہا۔

جب کہ روس سے درآمدات کا حجم 4 ارب 324 ملین ڈالر ،  اس کے بعد  2 ارب 893 ملین ڈالر کے ساتھ چین، 1 ارب 918 ملین ڈالر کے ساتھ جرمنی، 1 ارب 402 ملین ڈالر کے ساتھ امریکہ  اور 1 ارب 187 ملین ڈالر کے ساتھ  اٹلی  کا نمبر آتا ہے۔

پہلے 5 ممالک سے درآمدات کل درآمدات کا 44.7 فیصد ہیں۔



متعللقہ خبریں