بین الاقوامی عدالت انصاف میں آج ترکیہ کے بیان کی باری ہے

آج ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز اسرائیل کے فلسطین پر قبضے اور الحاق کاروائیوں کے بارے میں زبانی بیان دیں گے

2107221
بین الاقوامی عدالت انصاف میں آج ترکیہ کے بیان کی باری ہے

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جاری مقدمے میں آج ترکیہ کے بیان کی باری ہے۔

آج ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز اسرائیل کے فلسطین پر قبضے اور الحاق کاروائیوں کے بارے میں زبانی بیان دیں گے۔

بیان تقریباً 30 منٹ تک جاری رہے گا اور اس میں بین الاقوامی رائے عامہ کے سامنے ترکیہ کے فلسطین کے ساتھ تعاون کا اعادہ کیا جائے گا۔

ترکیہ، 1967 سے فلسطینی زمین پر جاری اسرائیلی غیر قانونی کاروائیوں کے بارے میں، معلومات اور شواہد عدالت میں پیش کرے گا۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 47 ممالک نے عدالت میں زبانی بیان دیا ہے۔

آج بیانات کی سماعت کے آخری دن ترکیہ  سمیت 5 ممالک اور 3 بین الاقوامی ادارے بیان دیں گے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ اسرائیل کو پابند نہیں کرے گا لیکن توقع ہے کہ اس فیصلے سے اسرائیل پر دباو میں اضافہ ہو گا۔

غزّہ پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں اسرائیل تقریباً 30 ہزار فلسطینیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔



متعللقہ خبریں