اچھائی کا تعلق سفید یا سیاہ رنگ سے نہیں انسانیت سے ہے: قورتلمش

میں آج مالکم ایکس کے یومِ شہادت پر انہیں دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ اللہ ان کی روح کو شاد کرے: نعمان قورتلمش

2105451
اچھائی کا تعلق سفید یا سیاہ رنگ سے نہیں انسانیت سے ہے: قورتلمش

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے کہا ہے کہ "اچھائی ایک وصف ہے اور اس کا تعلق سفید یا سیاہ رنگ سے نہیں انسانیت سے ہے"۔

نعمان قورتلمش نے، امریکہ میں نسلیت پرستی کے خلاف جدوجہد کی علامت، 'مالکم ایکس 'کی برسی کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "اچھائی کا تعلق سفید یا سیاہ رنگ سے نہیں انسانیت سے ہے۔ رنگ اچھا یا بُرا نہیں ہوتا انسان اچھا یا بُرا ہوتا ہے۔الحاج ملک شہباز المعروف 'مالکم ایکس' اپنی باوقار زندگی اور نسلیت پرستی کے مقابلے میں آزادی، مساوات اور حق و انصاف کے لئے جدوجہد کی وجہ سے آئندہ  کئی نسلوں اور کئی صدیوں کے لئے ذریعہ الہام ہیں۔ میں آج ان کے یومِ شہادت پر انہیں دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہا ہوں۔ اللہ ان کی روح کو شاد کرے"۔

واضح رہے کہ مالکم ایکس  ایک معروف سیاست دان اور انسانی حقوق کے پُر جوش علمبردار  تھے۔ 21 فروری 1965 کو امریکہ کے علاقے ہارلم کے ایک ہال میں تقریر کے دوران تین مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ ان کے جسم میں قریبی فاصلے سے 15 گولیاں لگیں۔  مالکم ایکس ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ وفات کے وقت ان کی عمر 39 سال تھی۔



متعللقہ خبریں