ترک مسلح افواج کی شمالی شام میں فرات شیلڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی جاری
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج نے PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا جو فرات شیلڈ کے علاقے میں حملے کی تیاری کر رہے تھے
2100888

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے چار دہشت گرد، جو شمالی شام میں فرات شیلڈ کے علاقے میں حملے کی تیاری کر رہے تھے، کو غیر فعال کر دیا گیا ہے ۔
وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہPKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف ہماری کارروائیاں، جن کا شام کے شمال میں خون بہانے اور علاقے کے لوگوں کے امن و سلامتی کو درہم برہم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے، جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج نے PKK/YPG کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا جو فرات شیلڈ کے علاقے میں حملے کی تیاری کر رہے تھے۔