ترکیہ: پولیس ہیلی کاپٹر گر گیا، 2 پائلٹ شہید

غازی آنتیپ میں ایک پولیس ہیلی کاپٹر گر گیا، 2 پائلٹ شہید ایک پولیس اہلکار زخمی

2097139
ترکیہ: پولیس ہیلی کاپٹر گر گیا، 2 پائلٹ شہید

ترکیہ کے ضلع غازی آنتیپ میں ایک پولیس ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں2 پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  پولیس ڈائریکٹریٹ کے شعبہ ایوی ایشن کا  ہیلی کاپٹر حطائے ایئر پورٹ سے غازی آنتیپ ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر غازی آنتیپ کی تحصیل نور داع  کے گاوں قارتال کے مقام پر حادثے کاشکار ہو گیا ہے۔ حادثے میں 2 پولیس پائلٹ شہید ہو گئے اور ایک ٹیکنیشن پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔

وزیر داخلہ علی یر لی قایا نے شہید ہونے والے پولیس پائلٹوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی، پولیس ڈائریکٹریٹ سے اظہارِ تعزیت کیا  اور  زخمی پولیس اہلکار کے لئے عاجل شفا کی تمّنا ظاہر کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں