صدرایردوان، ہم امریکہ سے ترکیہ کو ایف16 کی فراہمی کی منظوری کے منتظر ہیں

"وہاں سے آنے  والے نتائج  ہمیں F-16 طیاروں کے  حصول ، مرمت اور دیکھ بھال کا عمل شروع کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔"

2093954
صدرایردوان، ہم امریکہ سے ترکیہ کو  ایف16 کی فراہمی کی منظوری کے منتظر ہیں

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیٹو میں سویڈن کی رکنیت کی منظوری دے دی ہے اور وہ امریکہ سے F-16 جنگی طیاروں کی خریداری کے حوالے سے مثبت نتائج کے منتظر ہیں۔

صدر ایردوان نے استنبول میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن کی منظوری کے عمل کی ترک  گرینڈ نیشنل اسمبلی  میں منظوری ملنے ، اور خود بھی اس پر دستخط کرنے پر زور دینے والے  ایردوان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ترکیہ کو F-16 طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے کانگریس کو ضروری ہدایات بھیجی  ہیں۔

ان اقدامات سے ترکیہ کو F-16 بھیجنے کا عمل ممکن ہونے کی امید  کا اظہار کرتے ہوئے  جناب  ایردوان نے کہا کہ وزیر خارجہ حاقان فیدان اس عمل کو قریبی  طور پر جائزہ  لے رہے  ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ "وہاں سے آنے  والے نتائج  ہمیں F-16 طیاروں کے  حصول ، مرمت اور دیکھ بھال کا عمل شروع کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔"

سویڈن کی نیٹو رکنیت  کی منظوری  کو  مغربی ممالک کو ترکیہ کے موقف اور پوزیشن  کا مشاہدہ کرانے کے   لحاظ سے ایک صحیح  فیصلہ  قرار دینے   والے صدر نے بتایا کہ "ہم اسی عزم کے ساتھ اپنے سفر پر قائم و دائم ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں