ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر ہماری حکومت ترکیہ کی حمایت کرتی ہے: جان کربی

کربی نے بتایا کہ بائیڈن حکومت کا  اس موضوع پر  موقف  واضح رہا ہے  کہ ترکیہ کو اضافی ایف سولہ طیاروں کی  فروخت  اور پرانے طیاروں کو جدید بنانےکی کوششوں کو حمایت حاصل رہے گی

2090291
ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر  ہماری حکومت  ترکیہ کی حمایت کرتی ہے: جان کربی

وائٹ ہاوس کے اسٹریٹجک رابطہ افسر برائے قومی سلامتی کونسل  جان کربی نے کہا ہے کہ  ایف سولہ طیاروں کے سلسلے میں  ترکیہ کی حمایت جاری رہے گی ۔

 جان کربی نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے اظہار خیال کیا ۔

  کربی نے بتایا کہ بائیڈن حکومت کا  اس موضوع پر  موقف  واضح رہا ہے  کہ ترکیہ کو اضافی ایف سولہ طیاروں کی  فروخت  اور پرانے طیاروں کو جدید بنانےکی کوششوں کو حمایت حاصل رہے گی ۔

 البتہ کربی نے  کہا کہ ایف سولہ طیاروں کی کانگریس سے منظوری کب ملے گی  اس کے بارے میں حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی ۔

 یاد رہے کہ  اکتوبر 2021 کو ترکیہ نے  40  عدد  نئے ایف سولہ کی خرید اور79 عدد پرانے طیاروں کو جدید بنانے کے لیے امریکی حکومت کو  ایک خط ارسال کیا تھا۔

امریکی انتظامیہ  نے اب تک صرف بیانات دینے پر اکتفا کیا ہے لیکن کانگریس میں اس حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہ ہوسکی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں