ڈائریکٹر اطلاعات کا 10 جنوری ورکنگ صحافیوں کے دن  کے  موقع پر بامعنی پیغام

"ہم اخلاقیات اور صحافت کے اصولوں پر عمل کرنے والے صحافیوں کو اپنا سب سے مضبوط سہارا تصور کرتے ہیں۔"

2086874
ڈائریکٹر اطلاعات کا 10 جنوری ورکنگ صحافیوں کے دن  کے  موقع پر بامعنی پیغام

صدارتی محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر فخرالدین آالتون نے کہا ہے کہ صحافیوں کو غزہ میں اسرائیل کے قتل عام کے بارے میں خبریں حاصل کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

فخر الدین  آلتون نے 10 جنوری ورکنگ صحافیوں کے دن  کے  موقع پر ایک پیغام  جاری کیا۔

ملکی اور عالمی ایجنڈے سے متعلق  حقیقی معلومات  کو فراہم کرنے میں میڈیا کی اہمیت پر زور دینے والے آلتون نے کہا کہ میڈیا ، جمہوری اقدار کے ناگزیر عناصر میں سے ایک ہے۔

ڈائریکٹر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کے ارکان ترکیہ کی بین الاقوامی کامیابیوں سے آگاہی کرانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

غلط معلومات پر مبنی مہمات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، آلتون نے کہا، "ہم اخلاقیات اور صحافت کے اصولوں پر عمل کرنے والے صحافیوں کو اپنا سب سے مضبوط سہارا تصور کرتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں ایک سو سے زائد صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ غزہ میں صحافیوں کے  خبر رسانی کے حقوق  ایک  طرف ان کو جینے کا بھی حق حاصل نہیں  آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ ہم محکمہ اطلاعات کے طور پر پریس کے ارکان کی پیشہ وارانہ زندگی کو سہل بنانے  کے عمل کو  جاری رکھیں گے۔

انہوں نے  "ایمانداری، انصاف اور غیر جانبداری   کے علمبردار صحافیوں کو  "دس جنوری  ورکنگ  صحافیوں کے دن " کی مبارکباد  دی ہے۔



متعللقہ خبریں