ترکیہ، ایف۔16 مرحلے کے کسی نتیجے پر پہنچنے کا منتظر ہے: فیدان

سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں حتمی فیصلہ ترکیہ کی قومی اسمبلی کا ہو گا: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2085190
ترکیہ، ایف۔16 مرحلے کے کسی نتیجے پر پہنچنے کا منتظر ہے: فیدان

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے اپنی امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے کہا ہے کہ ہم، ایف۔16 کی وصول کے مرحلے کے کسی نتیجے پر پہنچنے کے منتظر ہیں۔

وزیرخارجہ  فیدان نے کل استنبول کی وحدت الدین ریذیڈینسی میں وزیر خارجہ  بلنکن کے ساتھ ملاقات   کی ہے۔

سفارتی ذرائع سے موصول  معلومات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں فیدان نے اپنے مخاطب کو ترکیہ کے، ایف۔16 کی وصولی کے معاملے کے کسی نتیجے پر پہنچنے کا، منتظر ہونے سے آگاہ کیا اور کہا ہے کہ سویڈن کی نیٹو رکنیت کے بارے میں حتمی فیصلہ ترکیہ کی قومی اسمبلی کا ہو گا۔

دونوں وزراء نے غزہ میں جاری انسانی المیے کا بھی جائزہ لیا ہے۔

وزیر خارجہ فیدان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت پورے علاقے کے لئے خطرہ ہے لہٰذا فوری طور پر فائر بندی کا اعلان کر کے غزّہ کو بلا تعطل انسانی امداد پہنچائی جانی چاہیے۔ انہوں نے دو حکومتی حل کے لئے مذاکرات کے فوری آغاز کی بھی اپیل کی ہے۔

فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ بحیرہ اسود میں کشیدگی پیدا ہونے کا خواہش مند نہیں ہے۔  انہوں نےروس اور یوکرین کی غذائی مصنوعات  کی محفوظ شکل میں عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے ترکیہ کی کوششوں  کا بھی ذکر ہے۔

مذاکرات میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان مذاکرات اور شام اور عراق جیسے علاقائی موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں