بچے قتل کر کے آباد ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو الٰہی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا: ایردوان

غزّہ میں خون ریزی کر کے اور بچے قتل کر کے آباد ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو جلد یا بدیر الٰہی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا: صدر رجب طیب ایردوان

2085288
بچے قتل کر کے آباد ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو الٰہی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ غزّہ میں خون ریزی کر کے اور بچے قتل کر کے آباد ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو جلد یا بدیر الٰہی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ایردوان نے استنبول کے خلیج کنوینش مرکز میں حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے امیدواروں کے تعارفی اجلاس سے خطاب کیا ہے۔

خطاب میں انہوں نے اسرائیل کے ظالمانہ حملوں میں شہید ہونے والے 23 ہزار فلسطینیوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت کی دعا کی اور کہا ہے کہ "ہمارا دِل اپنے غزّہ کے بھائیوں کے غم سے چُور ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "خون ریزی کر کے اور معصوم بچوں کو قتل کر کے آباد ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو جلد یا بدیر الٰہی عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم بھی ظالموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے ہر کی کوشش کریں گے۔ کسی کو خوش کرنے کے لئے ہم کبھی بھی مظلوم کی طرف سے منہ نہیں موڑیں گے۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا جوڑ کر کھڑے رہیں گے"۔



متعللقہ خبریں