امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے دورے پر

بلنکن اور ان  کے ہمراہی وفد کو استنبول لانے والے طیارے نے کل شام  7 بجکر 10 منٹ پر  لینڈنگ کی

2085032
امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے دورے پر

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن وزیر خارجہ حاقان  فیدان سے ملاقات کے لیے استنبول آئے ہیں۔

بلنکن اور ان  کے ہمراہی وفد کو استنبول لانے والے طیارے نے شام  7 بجکر 10 منٹ پر  لینڈنگ کی۔

ہوائی اڈے پر بلنکن کا استقبال وزارت خارجہ کے دو طرفہ سیاسی امور کے ڈائریکٹر جنرل سفیر یاپراک بلقان، انقرہ میں امریکی سفیر جیفری فلیک، استنبول میں امریکی قونصل جنرل جولی ایدہ اور دیگر حکام نے کیا۔

وزیر خارجہ فیدان اور ان کے امریکی ہم منصب کے درمیان استنبول میں ہونے والی ملاقاتوں میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں، علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں