ترکیہ: حالیہ ایک سال کے دوران 2 ہزار 201 دہشتگرد غیر فعال کر دیئے گئے

رواں ہفتے میں 81 دہشتگردوں سمیت حالیہ ایک سال کے دوران 2 ہزار 201 دہشتگردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2081809
ترکیہ: حالیہ ایک سال کے دوران 2 ہزار 201 دہشتگرد غیر فعال کر دیئے گئے

ترکیہ وزارت دفاع نے حالیہ ایک سال کے دوران 2 ہزار 201 دہشتگردوں کو غیر فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ان میں سے 81 دہشت گرد حالیہ ایک ہفتے میں غیر فعال کئے گئے ہیں۔

وزارت دفاع نے ہفتہ وار پریس ریلیز میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد اور ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

عراق اور شام کے شمال میں دہشت گردی کے ٹھکانوں  کے خلاف فضائی آپریشنوں میں  59 سرغنہ دہشت گردوں کو ہلاک ا ور غاروں، پناہ گاہوں، ڈپووں اور پیٹرول تنصیبات سمیت 71 اہداف کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس طرح رواں سال کے دوران غیر فعال کئے گئے دہشت گردوں کی تعداد 2 ہزار 201 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں