ہم ترکیہ کو درپیش تمام خطرات کا قلع قمع کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں اور صلاحیت بھی: یلماز

جو بھی ملک دہشت گرد تنظیم کی جیسی بھی مدد کر رہا ہے کرتا رہے، ہم ترکیہ کو درپیش تمام خطرات کا قلع قمع کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں: نائب صدر جیودت یلماز

2080696
ہم ترکیہ کو درپیش تمام خطرات کا قلع قمع کرنے کا عزم بھی رکھتے ہیں اور صلاحیت بھی: یلماز

ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز نے کہا ہے کہ جو بھی ملک دہشت گرد تنظیم کی جیسی بھی مدد کر رہا ہے کرتا رہے، ہم ترکیہ کو درپیش تمام خطرات کا قلع قمع کرنے کا عزم اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

یلماز نے ترکیہ قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں حکومت کی طرف سے، سال 2024 کے بجٹ پر، تقریر کی۔

حالیہ دہشت گردانہ حملوں اور ترکیہ کی دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی جمہوریت، ترقی اور انسانیت کی دشمن ہے۔ جہاں دہشت گردی  ہو وہاں بنیادی حقوق و آزادیوں، سماجی خوشحالی، انسانی امن و سکون اور خوشی کے بارے میں بات کرنا ممکن  نہیں ہو سکتا۔

یلماز نے پی کے کے، داعش، فیتو اور دیگر تمام دہشت گرد تنظیموں کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ ترکیہ کی شام اور عراق میں موجودگی کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کو ختم کرنا اور دوبارہ ایسے کسی خطرے کو پنپنے کی اجازت نہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن بین الاقوامی قانون سے ہم آہنگ  ہیں اور جائز حقِ خود حفاظتی کے دائرہ کار میں کئے جا رہے ہیں۔ آپریشنوں میں ہمسایہ ممالک کی خود مختاری اور زمینی سالمیت کے احترام کو ملحوظ رکھا جا رہا اور صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بنایا جاتا رہے گا۔

نائب صدر جیودت یلماز نے کہا ہے کہ ترکیہ کسی بھی ملک کی زمین پر نگاہ نہیں رکھتا۔ اسی طرح ہم بھی کسی دوسرے ملک کی زمین سے ترکیہ کے خلاف آپریشن کرنے کی اجازت نہ تو دیتے ہیں اور نہ ہی دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے لئے اب کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں ہے۔ جہاں جہاں دہشت گرد موجود ہوں گے وہاں وہاں انہیں ہدف بنایا جائے گا۔

یلماز نے کہا ہے کہ دہشت گرد خواہ کسی سے بھی مدد حاصل کر لیں آپریشنوں کو پوری قوّت اور رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔ ہماری جدوجہد صرف اور صرف دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔



متعللقہ خبریں