ترکیہ اور ہنگری کے درمیان آڈیو۔ ویژول معاہدہ

ترکیہ اور ہنگری کے مابین  آڈیو۔ ویژول پالیسیوں اور  حکومتی  مواصلات کے  شعبے میں تعاون کے فروغ پر  مبنی  معاہدے   کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار

2078155
ترکیہ اور ہنگری کے درمیان آڈیو۔ ویژول معاہدہ

صدارتی محکمہ اطلاعات  کے چیئرمین  فخرالدین آلتون   نے  ترکیہ اور ہنگری کے مابین  آڈیو۔ ویژول پالیسیوں اور  حکومتی  مواصلات کے  شعبے میں تعاون کے فروغ پر  مبنی  معاہدے   کی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کے پیج پر  اپنی پوسٹ میں، التون نے کہا کہ انہوں نے صدر رجب طیب ایردوان اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی موجودگی میں ہنگری کے وزیر خارجہ و خارجہ  تجارت پیٹر سیجارٹو کےہمراہ  مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرنے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "معاہدے کے ساتھ، دونوں ممالک کے  مابین میڈیا اور مواصلات، معلومات اور تجربات کے تبادلے، بہترین طریقوں اور تجربات کے تبادلے اور باہمی فائدے کے  اقدامات اور منصوبوں پر تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔ آڈیو ویژول پالیسی اور حکومتی مواصلات کے میدان میں ترکیہ اور ہنگری کے درمیان تعاون کے حوالے سے آلتون نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ یہ معاہدہ  سود مند ثابت  ہوگا۔"



متعللقہ خبریں